تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

حکومت چاہتی ہے اے آر وائی نیوز ان کا ایجنڈا پروموٹ کرے، فیصل چوہدری

ماہر قانون فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ اے آر وائی نیوز ان کا ایجنڈا پروموٹ کرے، حکومت بالکل واضح چینل کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت اے آر وائی نیوز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، وزارت داخلہ نے بالکل غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام اٹھایا ہے، حکومت کو آئین، قانون وعدالتوں کی کوئی پرواہ ہی نہیں۔

اے آر وائی نیوز براہ راست دیکھیں

انہوں نے کہا کہ حکومت آمرانہ سوچ کے ساتھ چل رہی ہے، حکومت چاہتی ہے اے آر وائی صرف ان کا پروپیگنڈا چلائے، ایک مائنڈسیٹ ہے، میڈیا گروپ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو میڈیا ادارے اس پر خوش ہو رہے ہیں ان کے ساتھ بھی ایسا ہوگا، امید ہے کہ عدالتیں اس اقدام کا نوٹس لیں گی، اے آر وائی نیوز کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے عالمی سطح پر کیا پیغام جائے گا۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ اے آر وائی نیوز پاکستان میں اس وقت نمبرون میڈیا گروپ ہے، چینل کو بند کرنے کے اقدام کو انٹرنیشنل میڈیا بھی دیکھ رہا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -