جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کو پولیس نے حراست میں لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کو پولیس چوکی منتقل کیا جارہا ہے، ان کی گزشتہ روز جیل انتظامیہ کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی۔

فیصل چوہدری کو عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

قبل ازیں راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کو پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازتِ دی تھی۔

ہ اے ٹی سی کی جانب سے جیل سپرنٹینڈنٹ کو ہدایات بھی جاری کی گئی تھیں۔

عدالتی حکم میں کہا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے قانونی مشاورت کے لیے جیل سپرنٹینڈنٹ وکلا کو رسائی دیں۔

وکلا کی جانب سے اے ٹی سی کورٹ میں وکالت نامہ جمع کرایا گیا تھا، وکالت نامہ ملک وحید انجم ، عرفان احمد نیازی ، فیصل چوہدری اور عمران نیازی کی جانب سے جمع کروایا گیا۔

وکالت نامہ بانی پی ٹی آئی کے تھانہ آر اے بازار مقدمے کے حوالے سے جمع کروایا گیا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں