کراچی: دنیا بھر میں مشہور سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی نے "ایدھی اسکوائر” کے نام سے ‘پہلی یادگار’ تعمیر کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل ایدھی نے کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی کے رہائشیوں کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے ایدھی اسکوئر کا افتتاح کردیا۔
کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی کے تین بلاکس کو ملانے والے چوک پر ایدھی اسکوائر بنایا گیا ہے، جہاں چار مینار تعمیر کرکے چاروں اطراف عبدالستار کی ایدھی کی بڑی تصاویر لگائی گئی ہیں۔
ایدھی اسکوائر کے افتتاح کے بعد فیصل ایدھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہوتی ہے کہ اب بھی لوگ ایدھی صاحب سے اتنی محبت کرتے ہیں، لوگوں کو ایدھی کے جذبے کے تحت فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے۔
چیئرمین کراچی ایڈمن ایسوسی ایشن خالد نور اور کاشف شیخ کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی جیسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔