اشتہار

فیصل ایدھی بھی زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے ترکیہ پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی بھی زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے ترکیہ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کی ٹیم زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے ترکیہ پہنچ گئی ہے۔

فیصل ایدھی کی زیرقیادت ایدھی فاؤنڈیشن کی ٹیم امدادی سامان کے ہمراہ قاہرامان ماراش پہنچی۔

- Advertisement -

فیصل ایدھی نے بتایا متاثرین کوگرم کپڑے اوردیگر سامان فراہم کیا جا رہا ہے، پوری دنیا سے لوگ یہاں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے ترکیہ کے وزیرداخلہ سے بھی ملاقات کی، متاثرین کیلئے بنائے گئےکنٹرول روم میں ملاقات کے دوران ترک وزیرداخلہ سلیمان نے فیصل ایدھی کی کاوشوں کی تعریف کی۔

خیال رہے پاکستانی فوج کی سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے ترکیہ میں ریسکیو آپریشن میں مصروف عمل ہیں۔

ٹی آرٹی ورلڈ نے پاک آرمی ٹیم کے افسر سے خصوصی گفتگو کی، آرمی آفیسر نے کہا پاک آرمی کی ٹیموں نے ایک سو بیس گھنٹے کے دوران چھ سےزائدافراد کو زندہ بچایا، اسی افراد کی لاشیں ملبے سے نکال کر ورثا کے حوالے کیں۔

واضح رہے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات چونتیس ہزار سے تجاوز کرگئیں اور تقریباً ایک لاکھ زخمی ہیں جبکہ دس لاکھ سے زائد افراد بے گھرہوئے ہیں تاہم ملبے تلے موجود لوگوں کو بچانے کی اب بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں