بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

‘پنجاب کے طلبہ لیپ ٹاپ لیتے اور نعرہ بانی کا لگاتے ہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ڈھائی سال میں سیاسی انتقام کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے لیکن پنجاب کے طلبہ لیپ ٹاپ لیتے اور نعرہ بانی کا لگاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے عدالت میں پیشی کے موقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی26نومبرپرآزادانہ تحقیقات چاہتےہیں لیکن حکومت سنجیدہ نظرنہیں آتی، کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات جاری نہیں رہ سکتے۔

پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بڑی واضح پوزیشن لی ہے کہ کمیشن بنائیں، کمیشن بن گیاتودودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہو جائے گا۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ ڈھائی سال میں سیاسی انتقام کےسارےریکارڈ ٹوٹ گئے، القادرٹرسٹ کیس میں حکومت کوایک دھیلے کا نقصان نہیں ہوا جبکہ بانی اور بشریٰ بی بی کوکوئی فائدہ نہیں کیونکہ ٹرسٹ کسی کی ملکیت نہیں ہوتا۔

رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ بانی جیل سے باہرآئیں گے تو ملک میں سرمایہ کاری شروع ہوگی، ہر پاکستانی کی زبان پر یہی سوال ہے کہ بانی کب باہر آئیں گے۔

سینیٹر جاوید نے کہا کہ جب تک عوام کاحکومت پراعتماد نہیں معیشت متاثرہوتی رہےگی، بانی کی کال پرآٹھ فروری کو یوم سیاہ منائیں گے، کیونکہ اس دن الیکشن چوری کیا گیا.

مریم نواز کی لیپ ٹاپ اسکیم سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کےطلبہ لیپ ٹاپ لیتے اور نعرہ بانی کا لگاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں