پاکستان تحریک انصاف کے راہنما سینیٹر فیصل جاوید پارٹی چیئرمین عمران خان کا تعارف کراتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔
راولپنڈی میں تحریک انصاف کا جلسہ جاری ہے جس میں عوام کی بڑی تعداد موجود ہے۔ ٹانگ پر گولیاں لگنے کے بعد عمران خان پہلی بار عوام میں واپس آئے ہیں۔
اسٹیج پر فیصل جاوید نے عمران خان کی آمد پر ان کا تعارف کرایا اور اسی دوران آبدیدہ ہوگئے۔
فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان صاحب آپ کے لیے میں اپنی جان بھی دے سکتا ہوں، ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں آپ سے عوام کی امیدیں ہیں۔
چیئرمین عمران خان راولپنڈی جلسہ گاہ پہنچ گئے۔
#چلو_چلو_پنڈی_چلو#یوم_انقلاب_26_نومبر pic.twitter.com/IE3qlmYBix— PTI (@PTIofficial) November 26, 2022
پی ٹی آئی راہنما نے ’عمران تیرے جانثار۔۔ بےشمار، بےشمار‘ کے نعرے بھی لگوائے جبکہ شرکا نے ’کون بچائے گا پاکستان۔۔ عمران خان، عمران خان‘ کے نعرے بلند کیے۔
عمران خان کا اسٹیج پر موجود قائدین نے زبردست استقبال کیا۔ وہ چھڑی کا سہارا لے کر اسٹیج پر پہنچے۔