اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

امید ہے کل سینیٹرز اپنےضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے، سینیٹر فیصل جاوید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن جمہوریت جمہوریت کاڈرامہ چھوڑدے ، چئیرمین سینیٹ کےخلاف عدم اعتماد اچھی روایت نہیں ہوگی، امید ہے سینیٹرز اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹرفیصل جاوید نے چیئرمین سینٹ کیخلاف تحریک عدم اعتمادکے حوالے سے کہا پیپلز پارٹی نام نہادجمہوری سوچ اور ڈرامے سے زیادہ کچھ نہیں، پیپلزپارٹی کاوژن کوئی نظریہ مقصد نہیں صرف کرپشن ہے، اپنےہی دیئے ہوئے ووٹ کونہیں مان رہی۔

،فیصل جاوید کا کہنا تھا صادق سنجرانی کےخلاف کوئی الزام نہیں، تحریک عدم اعتماداچھی روایت نہیں ہوگی،خفیہ ہوگی امید ہے سینیٹرز اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے، بہت سےسینیٹرزٹیکنیکلی آزادہیں، ان کےتابع نہیں۔

اپوزیشن کےایک سینیٹرکوصادق سنجرانی سےشکایت نہیں، ہمیں شکایت رہتی تھی صادق سنجرانی اپوزیشن کوزیادہ وقت دیتےہیں۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کا چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا ڈٹ کر مقابلے کا اعلان

ارکان سینیٹ غیرجمہوری 2خاندانوں کی غلامی نہیں کریں گے، کرپٹ مافیاپارٹی قیادت خاندان سےباہرنہیں جانے دیتا، غیرجمہوری اوربادشاہانہ سوچ پارٹی پرمسلط کیے ہوئے ہے، اچھی سوچ رکھنے والے پی ٹی آئی کےساتھ ہیں۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتمادکاڈٹ کر مقابلے کا اعلان کرتے ہوئے شبلی فراز کو آزاد سینیٹرز سے رابطے تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

خیال رہے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ کل ہوگی،سینٹ میں اپوزیشن جماعتوں کو 65 ارکان کی واضح اکژیت حاصل ہے جبکہ حکومت کو 36 سنیٹرز کی حمایت حاصل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں