اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے عوام کی زبردست ترجمانی پر اے آروائی نیوز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عوام کی زبردست ترجمانی پر اے آروائی نیوزخراجِ تحسین کا مستحق ہے، اے آروائی نیوز نے حق اور سچ پر مبنی رپورٹنگ کر کے ذمہ درانہ صحافت کو فروغ دیا۔
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم کی کاوشیں پاکستان سے بے پناہ محبت اور جذبہ حب الوطنی کی عکاس ہیں، پاکستانی میڈیا کا کردار ہمسایہ ملک کے مقابلے میں انتہائی دانشمندانہ ہے۔
عوام کی زبردست ترجمانی کرنےپر @ARYNEWSOFFICIALخراجِ تحسین کا مستحق ہے-اے آر وائے نے حق اور سچ پر مبنی رپورٹنگ کرکے زمہ درانہ صحافت کو فروغ دیا-پوری ٹیم کی کاوشیں پاکستان سے بے پناہ محبت،جذبہ حب الوطنی کی عکاس ہیں-پاکستانی میڈیا کا کردارہمسایہ ملک کےمقابلےمیں انتہائی دانشمندانہ ہے
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) July 19, 2022