تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے فرانسیسی صدر کےتوہین آمیز رویے کے خلاف احتجاجاًپاک فرانسیسی پارلیمانی فرینڈشپ کی کنوینرشپ سےاستعفیٰ دے دیا۔
سینیٹر فیصل جاوید نے پاک فرانسیسی پارلیمانی فرینڈشپ کی کنوینرشپ سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ سینیٹر فیصل جاویدنےاستعفی چیئرمین سینیٹ کو بھجوادیا ہے۔
فرانسیسی صدر کی جانب سے رسالت مآب خاتم النبیّین حضرت محمد مصطفیٰ صل اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی حمایت پر پاکستان تحریک انصاف کے سینٹر فیصل جاوید کا شدید احتجاج، پاک-فرانسیسی پارلیمانی فرنڈشپ گروپ کی سربراہی چھوڑنے کا اعلان۔ چیئرمین سینٹ تحریراً آگاہ ۔ pic.twitter.com/g0gIqGuWHj
— PTI Central Media Department (@pticmdofficial) October 29, 2020
سینیٹر کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر کے اقدام سےانسانیت تقسیم ،شدت پسندی بڑھےگی، مقدس ہستیوں کی توہین کیخلاف عالمی سطح پرقانون سازی وقت کاتقاضاہے۔
فیصل جاوید نے کہا کہ اظہار رائےکی آزادی کےنام پرمسلمانوں کےجذبات سےکھیلنا ناقابل قبول ہے، مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی فرانسیسی منطق ناقابل قبول ہے۔