تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

”خط سامنے لائے تو عمران خان کو فائدہ اور اپوزیشن تباہ ہو جائے گی“

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز خط سامنے لائے تو وزیر اعظم عمران خان کو فائدہ اور اپوزیشن تباہ ہو جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ جب ووٹنگ ہوگی تو اپوزیشن کو لگ پتہ جائے گا، وزیر اعظم عمران خان تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہوں گے، وزیر اعظم استعفیٰ نہیں دے رہے، قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن نے جو سازش بنائی ہے اس کو ناکام بنائیں گے، دھمکی آمیز مراسلے میں تحریک عدم اعتماد کا ذکر ہے، لکھا گیا ہے کہ عمران خان کو ہٹا دیں تو سب کچھ معاف ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مراسلے میں لکھا کہ عمران خان کو نہ ہٹایا تو مشکلات ہوں گی، ہماری آزاد خارجہ پالیسی ہے، پاکستان اپنے مفادات کو دیکھے گا، کچھ لوگ مل کر سازش کر رہے ہیں ہم اسے ناکام بنائیں گے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بتایا ہے کہ مراسلے میں بہت اہم چیزیں ہیں، بیرونی سازش ہے ہم سب نے مل کر اس کو ناکام بنانا ہے، مراسلہ پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی پر حملہ ہے، ہم کسی بھی ملک کے ساتھ خراب تعلقات نہیں چاہتے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے مزید کہا کہ ووٹنگ ڈے اہم ہے، اپوزیشن اپنے نمبر پورے نہیں کر سکے گی۔

Comments