اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کبھی آپ کو مایوس نہیں کریں گے، جو انہوں نے وعدہ کیا ہے وہ پورا کریں گے، کسی کو کوئی این آر او نہیں مل رہا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ڈیلیں راتوں رات ہو جاتی تھیں، اس معاملے میں دیکھیں کہ چیزوں کو شفاف رکھا گیا ہے۔
ڈیلیں تو راتوں رات ہو جاتی تھیں -اس معاملے میں تو آپ یہ دیکھیں کہ کتنا ٹرانسپیرنٹ رکھا ہے ساری چیز کو -عمران خان کبھی آپ کو مایوس نہیں کریں گے جو انہوں نے وعدہ کیا ہے وہ پورا کریں گے کسی کو کوئی این آر او نہیں مل رہا – جو پوری زندگی عمران خان نے کہا وہ بالآخر کر کے دکھایا –
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) November 17, 2019
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عمران خان کبھی آپ کو مایوس نہیں کریں گے، جو انہوں نے وعدہ کیا ہے وہ پورا کریں گے، کسی کو کوئی این آر او نہیں مل رہا، جو پوری زندگی عمران خان نے کہا وہ بالآخر کر کے دکھایا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے بھی یہ کہا کہ بغیر ضمانت دیے باہر نہیں جاسکتے، عدالت نے بھی فیصلہ دیا کہ بغیر ضمانت دیے باہر نہیں جا سکتے، بلکہ عدالت نے تو زیادہ سخت شرائط کردی دیں۔
حکومت نے بھی یہ کہا کہ بغیر زمانت دیے باہر نہیں جاسکتے ل عدالت نےبھی فیصلہ دیا کہ بغیر زمانت دیےباہر نہیں جا ک سکتے-بلکہ عدالت نےتو زیادہ سخت شرائط کردی دیں-ہمیں عمران خان کی قیادت میں ملک کو آگے لے کے جانا ہے وزراء عمران خان کے وژن کے مطابق کام کرتے رہیں منزل قریب ہے اور حسین ہے
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) November 17, 2019
سینیٹر نے کہا کہ ہمیں عمران خان کی قیادت میں ملک کو آگے لے کر جانا ہے، وزرا عمران خان کے وژن کے مطابق کام کرتے رہیں۔ منزل قریب ہے اور حسین ہے۔