پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ معاشی بحران میں وزیراعظم قوم سے خطاب کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
ملک کی سیاسی اور بدحال معاشی صورتحال اور پاکستان کے ڈیفالٹ کرنے یا نہ کرنے کی افواہوں کے حوالے سے پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نثری انداز میں شاعرانہ اظہار خیال کیا ہے۔
فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ معاشی بحران میں وزیراعظم شہباز شریف قوم سے خطاب کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ کیونکہ قوم مزید جھوٹ سننے کی پوزیشن میں نہیں اور یہ سچ بولنے کی پوزیشن میں نہیں۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ ملک کی پوزیشن دن بہ دن بدحالی کی جانب گامزن ہے۔ اب سب کو انتخابات کی ہی پوزیشن لینا ہوگی کیونکہ سیاسی پوزیشن کی بہتری سے ہی معاشی پوزیشن ٹھیک ہوگی۔
موجودہ معاشی بحران میں وزیراعظم قوم سے خطاب کرنے کی پوزیشن میں نہیں- قوم مزید جھوٹ سننے کی پوزیشن میں نہیں-اور یہ سچ بولنے کی پوزیشن میں نہیں-ملک کی پوزیشن دن با دن بدحالی کی جانب گامزن ہے-سبکو انتخابات ہی کی پوزیشن لینے ہوگی تاکہ سیاسی پوزیشن کی بہتری سے معاشی پوزیشن ٹھیک ہو
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) December 8, 2022
فیصل جاوید نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان اسی مہینے صوبائی اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے۔ صرف 11 دن باقی ہیں۔ اب سیاسی استحکام ہی معاشی تباہ حالی سے ملک کو نکال سکتا ہے اور عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلے حالات بہتر کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مارچ میں انتخابات سے پاکستان اس تمام غیر یقینی کی فضا سے نکل سکتا ہے۔
11 دن باقی۔۔۔ سیاسی استحکام ہی معاشی تباہ حالی سے ملک کو نکال سکتا ہے- عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلے حالات بہتر کر سکتے ہیں-مارچ میں انتخابات سے پاکستان اس تمام غیر یقینی کی فضا سے نکل سکتا ہے -انشاء اللہ
عمران خان اسی مہینے صوبائی اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے! #الیکشن_کراو_ملک_بچاو— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) December 8, 2022