ہفتہ, اپریل 26, 2025
اشتہار

’اللہ تعالیٰ عمران خان کو اپنے حفظ وامان میں رکھے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے پارٹی سربراہ کی اسلام آباد روانگی پر دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کو اپنے حفظ وامان میں رکھے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسلام آباد کی عدالتوں میں چار مقدمات میں پیشی کے لیے زمان پارک لاہور سے وفاقی دارالحکومت روانہ ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دعائیہ ٹویٹ کی ہے۔

فیصل جاوید نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ اللہ سے دعا ہے کہ وہ عمران خان کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ کپتان کی جان کو خطرہ ہے، ان پر ایک قاتلانہ حملہ بھی ہو چکا ہے۔ ایسا لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتا ہے، ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان زمان پارک سے اسلام آباد روانہ

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ آج ٹیکنالوجی کا استعمال ہو سکتا ہے اور ویڈیو لنک سے بھی پیشی ہوسکتی ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں