پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے اسحاق ڈار کے وزیر خزانہ کا حلف اٹھانے کے بعد کہا ہے کہ یہ بجلی کے بل اور بڑھائیں گے، غربت میں اور اضافہ کریں گے، یااللہ رحم۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ دنیا کے چوٹی کے وزیر خزانہ کہتے ہیں پچھلے وزیر خزانہ نے پوری کوشش کی۔
فیصل جاوید نے مزید لکھا کہ یہ کہتے ہیں ہم ’’اور‘‘ آگے کریں گے، یعنی ’’اور‘‘ مہنگائی کریں گے، یہ اشیائے خور ونوش کی قیمتوں میں ’’اور‘‘ اضافہ کریں گے۔ یعنی یہ بجلی کے بل "اور” بڑھائیں گے، غربت میں "اور” اضافہ کریں گے۔
پریس کانفرنس میں دنیا کے چوٹی کے وزیر خزانہ کہتے ہیں کہ پچھلے وزیر خزانہ نے پوری کوشش کی ہم "اور" آگے کریں گے – یعنی "اور" مہنگائی کریں گے – اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں "اور" اضافہ کریں گے- بجلی کے بل "اور" بڑھائیں گے- غربت میں "اور" اضافہ کریں گے –
یا اللہ رحم— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) September 28, 2022
واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے وزیر خزانہ کا حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی ترجیحات بتائیں۔
یہ بھی پڑھیں: نئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنی ترجیحات بتا دیں
ایک سوال پران کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں پر ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا مجھےدو چار دن دیں ، پہلی ترجیح کرنسی بہتر بنانا اور دوسری مہنگائی پر قابو پانا ہے، محمد زبیر عمر اور مفتاح اسماعیل نے بہترین کام کیا۔