پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہےکہ قوم نے عمران خان سے کہا ہے کہ آپ ہمیں کال نہیں مسڈ کال بھی دیں گے تو ہم آجائیں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں پی ٹی آئی سینیٹر نے حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تو عمران خان نے مسڈ کال بھی نہیں دی اور حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کو کنٹینرز لگا کر سیل کر رہے ہیں، لیکن یہ پرامن احتجاج کو نہیں روک سکتے، اب تبدیلی نہیں انقلاب آرہا ہے۔
قوم نے عمران خان سے کہا کہ کال نہیں- مسڈ کال بھی دینگے تو ہم آ جائیں گے – ابھی تو عمران خان نے مسڈ کال بھی نہیں دی اور حکومت کی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے-اسلام آباد کو کینٹرز لگا کر سیل کر رہے ہیں-یہ پرامن احتجاج کو نہیں روک سکتے- اب تبدیلی نہیں- انقلاب آرہا ہے – #الیکشن_واحد_حل
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) September 21, 2022
اپنے ایک اور ٹوئٹ میں فیصل جاوید نے کہا کہ ڈالر آج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، آئی ایم ایف معاہدے کے بعد بھی معیشت شدید مشکلات کا شکار ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ کیا کہ اب ڈالر کو نہیں اس حکومت کو گرانا ہوگا، ڈالر خودبخود گر جائیگا، اسمبلی تحلیل اور الیکشن کا اعلان کریں پھر دیکھیں کیسے معاشی اشاریے بہتر ہوتے ہیں۔
ڈالر آج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا-آئی ایم ایف معاہدے کے بعد بھی اکانومی شدید مشکلات کا شکار -ڈالر کو نہیں اس حکومت کو گرانا ہوگا-ڈالر خود بخود گر جائیگا-فوری اسمبلی تحلیل کریں -الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں اور دیکھیں کیسے معاشی اشاریے بہتر ہوتے ہیں #الیکشن_واحد_حل
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) September 21, 2022