اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بیمار باپ کے لیے بیٹے نہ آئے مگر بیٹی باہر جانا چاہتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے ٹویٹ کیا ہے کہ عیادت کے لیے مفرور بیٹے باہر موجود ہیں تو بیٹی کو باہر جانے کی کیا ضرورت ہے۔
فیصل جاوید نے لکھا کہ اصل میں تو انہیں واپس جیل میں ہونا چاہئے، بیٹی صرف عیادت کے لیے ضمانت پر باہر آئی تھیں عیادت کروانے والے تو خود ہی نکل لیے۔
عجیب بات ہے-بیمار باپ کی عیادت کےلئےبیٹے پاکستان نہیں آئےمگر بیٹی باہرجاناچاہتی ہیں-اب جبکہ انکی عیادت کےلیےمفرور بیٹےباہر موجود ہیں توبھلا انہیں کیاجانےکی ضرورت-اصل میں تو انہیں واپس جیل میں ہوناچاہیےکیونکہ یہ صرف عیادت کےلئےضمانت پرباہرآئی تھیں-عیادت کروانے والےتوخود ہی نکل لیے pic.twitter.com/Klw3AjCGY0
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) December 7, 2019
دوسری جانب وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس وقت تو لگتا ہے مریم نواز اپنی ہی پارٹی سے مائنس ہیں، مائنس ون کرتے کرتے اپوزیشن خود ہی مائنس ہوتی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: والد کی دیکھ بھال کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے، مریم نواز کی درخواست
واضح رہے کہ مریم نواز نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے اقدام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، درخواست میں پاسپورٹ واپس لینے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔
مریم نواز نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ والد کی دیکھ بھال کے لیےبیرون ملک جانا چاہتی ہوں، والدہ کی وفات کے بعد نواز شریف کی دیکھ بھال میں ہی کرتی رہی ہوں، وہ بیماری میں مجھ پر ہی انحصار کرتے ہیں،نواز شریف کی بیماری کی حالت ناقابل بیان ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ حتمی فیصلے تک 6 ہفتوں کے لیےبیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے، العزیزیہ ریفرنس میں سزا کےباوجودبیماروالدہ چھوڑ کر واپس آئی، موقف سنے بغیر نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا، ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا میمورنڈرم غیر قانونی اور اعلیٰ عدلیہ کےفیصلوں کےخلاف ہے۔