تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

” یہ عظیم قوم غلام نہیں اورنہ بکنے والی ہے”

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عوامی نمائندے تو خریدے جاسکتے ہیں مگر یہ عظیم قوم غلام نہیں اورنہ بکنے والی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹ میں کیا، انہوں نے کہا کہ آج انشااللہ تحریک انصاف کےامیدوار وزیر اعلیٰ پنجاب بنیں گے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ عوامی نمائندے تو خریدےجاسکتے ہیں مگریہ عظیم قوم غلام نہیں اورنہ بکنے والی ہے، پاکستانی قوم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

اپنے ٹوئٹ میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عوام کو براہ راست چیف ایگزیکٹو کے انتخاب کا حق ہونا چاہیئے، یہ نظام میں بہتری کے لئے ہے اسکے لئے ہمیں ایک صحت مندانہ بحث ومباحثہ کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الہٰی یا حمزہ شہباز، تخت لاہور پر کون بیٹھے گا؟ فیصلہ آج ہوگا

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے فری اینڈ فیئر انتخاب کے لیے ووٹنگ آج جمعہ 22 جولائی کو ہوگی۔

وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے حکومتی اتحاد کے امیدوار حمزہ شہباز اور تحریک انصاف و اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے امیدوار پرویز الہٰی میں مقابلہ ہوگا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 4 بجے طلب کیا گیا ہے، ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری اجلاس کی صدارت کریں گے، ممبران اسمبلی شو آف ہینڈ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

Comments

- Advertisement -