تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...
Array

فیصل جاوید مریم اورنگزیب کے شکر گزار

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب کا شکرگزار ہوں جنہوں نے کل کی 9 سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کر کے ساری کہانی خود ہی بیان کردی۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب کی جانب سےٹوئٹرپر گزشتہ روز کی ویڈیو شیئر کی گئی جس پر سینیٹر فیصل جاوید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’مریم بی بی 9 سیکنڈ کی ویڈیو میں ساری داستان ہی سناگئیں‘‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ویڈیوپرتبصرے کی ضرورت نہیں کیونکہ سب کچھ عوام کے سامنے ہے، ویڈیو کو پوسٹ کرنے پر مریم بی بی کا شکرگزار ہوں، مبالغہ آرائی سے کام لوں تب بھی 500 سے زیادہ  آدمی نہیں تھے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے مشورہ دیا کہ مریم بی بی آپ جتنی دفعہ مرضی اسے پوسٹ کریں لوگوں کی تعداد بڑھنے والی نہیں ہے، جھوٹ بولنے کا یہ حربہ بھی ناکام ہوا، چنانچہ کوئی نئی  اسکیم تیار کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی جانب سے نوازشریف کی کوٹ لکھ پت جیل منتقلی پر ریلی نکالی گئی تھی، مسلم لیگ کا دعویٰ تھا کہ ریلی میں ہزاروں کارکنان اور لوگ شامل ہوئے البتہ سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ 2500 سے زائد افراد شامل نہیں تھے۔

Comments

- Advertisement -