جمعرات, اپریل 17, 2025
اشتہار

عمران خان خیریت سے ہیں، تحریک نہیں رکے گی، فیصل جاوید

اشتہار

حیرت انگیز

وزیرآباد : پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان خیریت سے ہیں، تحریک نہیں رکے گی، حملے کی انکوائری ہونی چاہیے۔

حقیقی آزادی مارچ کے دوران وزیر آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھرے مجمع میں کھڑے ایک شخص نے گولی ماری جو ان کی ٹانگ پر لگی۔

فائرنگ سے سینیٹر فیصل جاوید، پی ٹی آئی کے رہنما احمد چٹھہ اور پی ٹی آئی عہدیدار راشد بھی زخمی ہوئے ، جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

اسپتال جاتے ہوئے رہنماؤں نے واقعے کی سخت مذمت کی، سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اس حملے کی انکوائری ہونی چاہیے، ہمارے حوصلے بلند ہیں، عمران خان خیریت سے ہیں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یہ آزادی کی تحریک نہیں رکے گی۔

اس کے علاوہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک زخمیوں کی عیادت کے لئے لاہور سے روانہ ہوگئے، ڈاکٹر اختر ملک نے عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعہ کی سختے الفاظ میں مذمت کی۔

May be an image of 2 people

کنٹینر پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی افراد ٹی ایچ کیو اسپتال میں زیر علاج ہیں، ڈاکٹر اختر ملک ٹی ایچ کیو اسپتال وزیر آباد میں زخمیوں کی عیادت کرینگے، فائرنگ کی مکمل تحقیقات کر کے اصل مجرموں کو پکڑا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں