اتوار, اکتوبر 27, 2024
اشتہار

27ویں آئینی ترمیم کب آئے گی یہ پتا نہیں لیکن آنی ضرور ہے، فیصل کریم کنڈی

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم اب کب آئے گی یہ پتا نہیں لیکن آنی ضرور ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ ماضی میں بہت سی غلطیاں ہوئی ہیں، 19ویں آئینی ترمیم غلط ہوئی تھی ہم نے مانا ہے، پاکستان کے ہر شہری کو آئین نے تحفظ دیا ہے انصاف ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف کا نظام ٹھیک ہوگا تو ملک ٹھیک ہو جائے گا۔

- Advertisement -

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ 50 سال بعد تسلیم کیا گیا کہ ان سے غلطی ہوئی، 50 سال بعد ہمیں کسی نے انصاف دیا تو وہ سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ تھے، ہم کہتے ہیں کہ جو یہاں واقعات ہوئے ہیں ان کا انصاف ہونا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں 34 یونیورسٹیز ہیں 26 میں وائس چانسلر نہیں ہیں، اس یہ حل نہیں ہے ہم یونیورسٹیز بیچ دیں، اس وقت سب سے زیادہ یوتھ خیبر پختونخوا میں موجود ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ امن چاہتے تھے اس لیے امن کانفرنس میں گئے، امن امان قائم کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، ہمیشہ کہا خیبر پختونخوا کے حالات خراب ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں