اتوار, فروری 23, 2025
اشتہار

سزا یافتہ شخص کے نام پر کیسے اسٹیڈیم کا نام رکھا جاسکتا ہے: فیصل کریم کنڈی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سزا یافتہ شخص کے نام پر کیسے اسٹیڈیم کا نام رکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بیان میں کہا کہ سزا یافتہ شخص کے نام پر کیسے اسٹیڈیم کا نام رکھا جاسکتا ہے، صرف اسٹیڈیم کا نام بدلنا عوام کی خدمت نہیں۔

 خیبرپختونخوا کے گورنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی طرف سے چیلنج قبول کرتا ہوں، علی امین گنڈاپور ہمارے وزیر اعلیٰ سندھ سے مناظرہ  کرلیں اگر وزیراعلیٰ کےپی مناظرہ ہار گئےتواخلاقی جرات کرتے ہوئےمستعفی ہوں۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ بن گیا ہے لیکن نام تبدیل نہیں کیا گیا، وزیراعظم کو خط لکھا ہے اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام بینظیر بھٹو رکھا  جائے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے فنڈز کی منظوری دیتے ہوئے پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم شاہی باغ رکھ دیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس پشاور میں جمعے کے روز منعقد ہوا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں