پشاور : گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اصل وزیراعلیٰ ہیں وہی حکومت چلا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کی باتیں سن کرافسوس ہوا، وہ کہہ رہی ہیں پارٹی قیادت ڈی چوک میں چھوڑکرچلی گئی تھی۔
گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کہتی ہیں بھاگنا ان کا کام نہیں، بھاگ تو آپ گئیں، بشریٰ بی بی اصل وزیراعلیٰ ہیں وہی حکومت چلارہی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے میرے گاؤں کے بندے کو پریشان کیا ہوا ہے، مختلف بیانات دے رہے ہیں، میرے پڑوسی ہیں آوازیں آتی ہیں، صوبے میں لگی آگ بجھائیں نہ کہ اسلام آبادمیں جاکرآگ لگائیں۔
فیصل کریم کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نےصوبہ دہشت گردوں کو ٹھیکوں پردیا ہوا ہے ، وزیراعلی ٰنالائق اور نکمے ہیں جوکہہ رہے دہشت گردی کی جنگ میں صوبے کو کچھ نہیں ملا۔
انھوں نے بتایا کہ وزیراعلی ٰکہتے ہیں میں نے گولہ بارود خریدنا ہے، وفاق پرحملہ کرنے کیلئے، سول نافرمانی کی تحریک پہلے بھی شروع کی گئی تھی لیکن پھر خود ہی ختم کر دی، اس بار بھی یہی ہوگا جب گرم پانی نہیں ملے گا تو ختم کر دیں گے۔