ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کیا 9 مئی میں ملوث فرد وزیر اعلیٰ کا امیدوار بن سکتا ہے؟ فیصل کریم کنڈی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد کرنے پر ردعمل آگیا۔

فیصل کریم کنڈٰ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ کیا 9 مئی میں ملوث فرد وزیر اعلیٰ کا امیدوار بن سکتا ہے؟ کیا 9 مئی جیسے بڑے سانحہ میں ملوث کرداروں کو ایسے نوازا جائے گا؟

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ایسی صورتحال رہی تو کل 9 مئی میں ملوث شخص وزیر اعظم کا امیدوار بھی ہو سکتا ہے، ہمیں تو کہا گیا تھا 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور ملوث افراد سے نمٹا جائے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کیا نمٹنا اسے کہتے ہیں کہ وزرائے اعلیٰ کیلیے نامزد کر دیا جائے؟ ایسی ہی صورتحال رہی تو پھر سانحہ 9 مئی کیس پر نظر ثانی کر لی جائے۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا تھا کہ وزیراعظم کیلیے ابھی کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا اس پر غور کروں گا تاہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کیلیے علی امین گنڈاپور کو نامزد کر دیا۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی پریس کانفرنس ملتوی کرنے پر جان گئے تھے کہ ہم الیکشن جیت گئے ہیں، نواز شریف اور مریم نواز دونوں الیکشن ہارے ہیں اور عالیہ حمزہ نے جیل میں بیٹھ کر ایک لاکھ سے زائد ووٹ لیے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کہتا رہا آزاد اور شفاف انتخابات واحد حل ہیں اب پتا چل گیا کہ ہم آر اوز کے الیکشن کے خلاف کیوں تھے، ایسی دھاندلی ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی، ہم سب سے پہلے انتخابی نتائج کو چیلنج کر رہے ہیں اور ان کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے۔

سابق وزیر اعظم نے دوٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ سے کوئی بات نہیں ہوگی، ہم دھاندلی کے خلاف اواز اٹھانے والی تمام جماعتوں کو اکٹھا کر رہے ہیں اور رؤف حسن کو ملاقات میں ان 3 جماعتوں کے سواسب کو اکٹھا کرنے کا کہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا تھا کہ جیل میں کسی بھی سرکاری عہدیدار سے ملاقات نہیں ہوئی، میں بنی گالہ شفٹ نہیں ہو رہا جبکہ بشریٰ بی بی کی بھی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر آج سماعت ہونی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں