جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

’آصف زرداری ہمیشہ سرپرائز دیتے ہیں، پھر دیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آصف زرداری ہمیشہ سرپرائز دیتے ہیں اسٹیک ہولڈرز اور جماعتوں کو آن بورڈ لیں گے جس کے بعد سرپرائز ملے گا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آصف زرداری ہمیشہ سرپرائز دیتے ہیں ان میں تمام سیاسی جماتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرنے کی صلاحیت ہے۔ اپنے سابقہ دور میں سادہ اکثریت نہ ہونے کے باوجود پی پی نے 18 ویں آئینی ترمیم متفقہ پاس کرائی تھی۔

پی پی رہنما نے کہا کہ الیکشن کا عمل گزر چکا ہے، پوری کوشش ہو گی کہ سب کو اکٹھا کر کے آگے لے کر جائیں، اس کے لیے اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں کو دعوت دیں گے، اسٹیک ہولڈرز اور جماعتوں کو آن بورڈ لیں گے جس کے بعد سرپرائز ملے گا۔

- Advertisement -

فیصل کریم کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیوایم سے ہمارا ’’محبت اور نفرت‘‘ کا تعلق چلتا رہتا ہے، آصف زرداری کے دور میں ایوان صدر کے دروازے تمام سیاستدانوں کیلیے کھلے ہیں، صدر مملکت ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پُر امن احتجاج ہر ایک کا جمہوری حق ہے لیکن پی ٹی آئی قانون کو ہاتھ میں نہ لے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو چھوڑا نہیں جا سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے پی نے جو تقریر کی، کیا وزیر اعلیٰ ایسے بولتے ہیں؟ ہمارے دور میں بھی تنقید ہوتی تھی، ہم نے تو کبھی نہیں کہا کہ فلاں چینل بند کریں۔

پی پی رہنما نے کہا کہ پارلیمنٹ میں شور شرابے کرتے رہیں گے تو حکومت تو بل پاس کراتی رہے گی، اپوزیشن شور شرابہ کر کے حکومت کو رستہ دے رہے ہیں کہ جو بل چاہیں پاس کرائیں۔ اپوزیشن قانون سازی میں اپنا بھی کردار ادا کرے۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری نے گزشتہ روز 14 ویں صدر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ وہ پہلے سویلین ہیں جو دوسری بار صدر کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں