بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کرونا کی شرح میں‌ خطرناک اضافہ، فیصل مسجد کی بندش کے بعد بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: شہرِ اقتدار کی انتظامیہ نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فیصل مسجد کو سیل کر کے دوبارہ کھول دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی مقامی انتظامیہ نے فیصل مسجد میں عوام کے بڑی تعداد میں جمع ہونے اور کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا۔

مقامی حکام نے وہاں موجود لوگوں کو باہر نکالنے کے بعد مسجد کو قناعتیں لگا کر بند کردیا تھا جبکہ مسجد انتظامیہ کو  محدود نمازیوں کے ساتھ جماعت کرانے کا حکم دیا تھا۔

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد نے فیصل مسجد کا دورہ کیا اور ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر یہی حالات رہے اور ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو مسجد کو دوبارہ بند کردیا جائے گا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے فیصل مسجد کو ایک بار پھر عوام کے لیے کھولنے اور باجماعت نمازوں کی ادائیگی کی اجازت دی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں کرونا کی تیسری لہر کے بعد کیسز میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، کرونا کے مثبت کیسز کی ہفتہ وار شرح 8.76 فیصد کی خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل آفیسر اسلام آباد کے مطابق 11 سے 17 جنوری کے دوران کرونا کیسز کی ہفتہ وار شرح 2.47 فیصد تھی جبکہ فروری کے پہلے ہفتے میں یہ شرح 1.57 فیصد کے قریب تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں