منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

لوڈشیڈنگ سے نجات کیلیے فیصل قریشی کا حکومت کو مفید مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے اداکار فیصل قریشی نے ملک سے لوڈشیڈنگ کے ہمیشہ کے لیے خاتمے کے لیے موجودہ حکومت کو مفید مشورہ دیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ اپیلی کیشن انسٹا گرام پر فیصل قریشی نے ایک دوست کی تجویز پیش کرتے ہوئے لکھا کہ اگر حکومت ہر گھر کو 5 سے 10 کلو واٹ کا سولر سسٹم پانچ سال کی قسطوں پر لگا دے تو ملک سے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا۔

فیصل قریشی نے لکھا کہ تیل پر چلنے والے 50 بجلی گھر فوراً بند ہو جائیں گے جس سے اربوں ڈالرز کے تیل کی درآمد کا بل ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا اور اس سے معیشت بہتر ہوگی۔

اداکار نے مزید لکھا کہ اگر حکمراں اس پر غور کریں تو ہم اپنے ملک کے حالات بہت بہتر کر سکتے ہیں۔

فیصل قریشی نے لوڈشیڈنگ سے نجات کا طریقہ بتادیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں