تازہ ترین

عثمان ڈار کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے...

چمن بارڈر کراسنگ پر افغان سنتری کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب چمن کراسنگ...

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور...

فیصل قریشی کو بجلی کا بل دیکھ کرعمر شریف کی یاد کیوں آگئی

کراچی: پاکستان کے معروف اداکار ومیزبان فیصل قریشی کو بجلی کا بل دیکھ کر دی لیجنڈ عمر شریف کی یاد آگئی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیصل قریشی نے مرحوم عمر شریف کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ہاں جی، کے الیکٹرک‘۔

ویڈیو میں عمر شریف ایک پروگرام کے دوران بجلی بل پر تبصرہ کرتے نظر آرہے ہیں کہ’ کسی نے مجھے کہا کہ شیر بہت جی دار جانور ہے تو میں نے اسے جواب دیا کہ شیر کچھ بھی نہیں ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اسے بجلی کے چار بل بھجواؤ اور پھر اس سے پوچھو کے یہ کتنا شیر ہے‘، اس وقت شیر بھی کے ای ایس سی (موجودہ کے الیکٹرک) کے ٹرک کے پیچھے بھاگ رہا ہوگا اوربجلی نہ کاٹنے کی درخواست کرتے ہوئے نظر آئے گا۔

عمر شریف کہتے ہیں کہ شیر کہے گا ‘بھائی جان میری بات تو سنیں بھائی میں شیر ہوں ٹھیک ہے لیکن میری بجلی تو نہ کاٹیں۔

Comments

- Advertisement -