جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

سابق وفاقی وزیر فیصل صالح حیات ن لیگ میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

جھنگ: سابق وفاقی وزیر مخدوم فیصل صالح حیات نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہباز شریف کے دورہ جھنگ کے موقع پر فیصل صالح حیات نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مخدوم صاحب کا گھرانہ معروف، معتبر اور سیاسی گھرانہ ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ فیصل صالح حیات کی شمولیت سے ن لیگ کو تقویت ملے گی۔

فیصل صالح حیات نے کہا کہ علاقے کی شخصیات اور ووٹرز نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کی رائے دی جس کے بعد میں نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ فیصل صالح حیات نے سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی تھی اور  پھر2017 میں دوبارہ پیپلز پارٹی کو جوائن کیا تھا، 2018 میں وہ جنگ سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے تھے تاہم انہیں مخالف امیدوار سے صرف 600 ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

فیصل صالح حیات وفاقی وزیر داخلہ کے عہدے پر بھی فائز رہے اور طویل عرصے تک پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر بھی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں