تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

وفاقی حکومت کا آئی جی پنجاب کو کام جاری رکھنے کا حکم

لاہور: وفاقی حکومت نے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی خدمات واپس لینے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی خدمات واپس لینےسےانکار کردیا ہے اور انہیں بطور آئی جی پنجاب کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی، آئی جی پنجاب تحریری طور پرمراسلہ موصول ہونے کےبعد دفترجوائن کرینگے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ فیصل شاہکارکی خدمات واپس لینےسےمتعلق کوئی معاملہ زیرغورنہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

اس سے قبل فیصل شاہکار نے وفاقی حکومت کو لکھا تھا کہ ان کی خدمات واپس لی جائیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے عہدہ چھوڑنے سے متعلق وفاق کو خط لکھا تھا جس میں انھوں نے لکھا تھا کہ ذاتی وجوہ کی بنیاد پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔

آئی جی پنجاب کے بیان سے ایک روز قبل عمران خان اور مونس الہٰی کے درمیان اہم ترین ملاقات ہوئی تھی جس میں آئی جی پنجاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یہ فیصلہ اس تناظر میں کیا گیا جب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج نہ ہوسکی تھی کیونکہ تھانہ سٹی وزیر آباد کا ایس ایچ او مسلسل ٹال مٹول کر رہا تھا۔

Comments

- Advertisement -