تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بانی ایم کیو ایم لسانی بنیادوں پر فسادات کراتے تھے، فیصل واؤڈا

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ اپنے مفاد کے لیے مذہب کارڈ کا استعمال درست عمل نہیں ہے، پہلے بانی ایم کیو ایم لسانی بنیادوں پر فسادات کراتے تھے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے فیصل واؤڈا نے کہا کہ مذہب کارڈ استعمال کرنےکی اجازت کسی کو نہیں ہونی چاہیے،اپنے مفاد کیلئے مذہب کارڈکا استعمال درست نہیں ہے‘۔

فیصل واؤڈا نے کہا کہ پہلے بانی ایم کیوایم لسانی بنیادوں پر فسادات کراتے تھے، اب مذہبی بنیاد پر فسادات کرائے جارہے ہیں، کچھ ممالک ہیں جو دانستہ طور پرمسلمانوں کےجذبات مجروح کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’کسی بھی مسئلےکاحل بات چیت کے ذریعے نکالاجاسکتاہے، ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا جائے گا تو ریاست بھی ردعمل دےگی، اگر کوئی غلط راستہ اختیار کرے گا تو  اُسے قیمت بھی چکانا پڑےگی‘۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا کہ ’مطالبات کرنے والے خود بھی جانتے ہیں کہ اُن کی ڈیمانڈ پوری نہیں ہوگی، پاکستان اس وقت گرےلسٹ میں ہے،کیا بلیک لسٹ کا انتظارہو رہا ہے،ریاست کی رٹ کو چیلنج کرکےقانون کےرکھوالوں کوقتل کیاگیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’حکومت میں دو دھڑے بن چکے ہیں، وزرا الگ الگ باتیں اور مؤقف پیش کررہے ہیں، وزیراعظم کیاچاہتے ہیں وہ بھی کھل کر اظہار نہیں کررہے‘۔

Comments

- Advertisement -