ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

فیصل واؤڈا نے اپنے خلاف شائع ہونے والی خبر پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا نے اپنے خلاف شائع ہونے والی خبر کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی اخبار میں فیصل واؤڈا سے متعلق ایک خبر شائع ہوئی جس پر وفاقی وزیر نے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی تاہم اب انہوں نے زبردست جواب دے دیا۔

وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے نجی اخبار میں شائع ہونے والی خبرکی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سےمتعلق خبر جھوٹی بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں:  کراچی 15 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، وزیراعظم کا نوٹس، متاثرہ خاندان کو قانونی مدد فراہم کرنے کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ نجی اخبارکی یک طرفہ خبرحقائق کےمنافی اور جھوٹ کاپلندہ ہے، جھوٹی خبر سےمنفی عزائم بری طرح بےنقاب ہوگئے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیر کے حوالے سے نجی اخبار میں بیرونِ ملک میں 9 جائیدادوں کی ملکیت کے حوالے سے خبر شائع کی گئی تھی، دعویٰ تھا کہ فیصل واؤڈا لندن سمیت دیگر ممالک میں پراپرٹی کے مالک ہیں جو انہوں نے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں