پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ایک نکما، نالائق، زہریلا سانپ جو وزیراعظم بننے کیلئے خان کو ڈستا رہا ، فیصل واوڈا کا معنی خیز ٹوئٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سابق پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ایک نکما، نالائق، زہریلا سانپ جو وزیراعظم بننے کیلئے خان کو ڈستا رہا، یہ 24 سے 48 گھنٹے پارٹی میں نکل جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ایک نکما، نالائق، زہریلا سانپ جو وزیراعظم بننے کیلئے خان اور اسکی پارٹی کو ڈستا رہا، اس کے ساتھ ایک اور کیڑا دونوں نے 9 مئی کا گھناؤنا کام کرواکر ملبہ خان پر ڈال دیا، 24 سے 48 گھنٹے پارٹی میں نکل جائیں گے قوم دیکھ لے میں اسکی نشاندہی کر رہا تھا۔

گذشتہ روز فیصل واوڈا نے عمران خان کی نیب میں پیشی کے حوالے سے ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ خان صاحب آپ خیریت سے نیب کورٹ پہنچیں اور خیر سے واپس آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کے مطابق آپ کی گرفتاری کے اسی فیصد امکانات ہیں، جب کہ میرے مطابق اسی فیصد امکانات نہیں ہیں، آپ کو ہمیشہ کی طرح غلط اطلاع دے کر مس گائیڈ کیا جا رہا ہے، سر اگر آپ اب بھی آپ نہیں سمجھیں گے تو پھر کب سمجھیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں