کراچی : سابق پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ حاضرسپہ سالار پاکستان کیلئے سوچتے ہیں اپنی جیب بھرنے کیلئے نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم صاحب آپ سپہ سالار کے پاکستان کیلئے ویژن کی تعریف کررہے ہیں، سب پاکستانی بھی حاضرسپہ سالارکی ملک کیلئے بہتری کاویژن رکھنے پر تعریف اور سراہتےہیں۔
فیصل واوڈا نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نےتواعتراف جرم کرلیاایکسپائرڈ14جماعتیں عوام کی بہتری میں ناکام ہوچکیں، پی ٹی آئی سمیت14جماعتوں کےپاس25،30سال حکومت کےباوجودملک کیلئےیہ ویژن کیوں نہ تھا؟ اس کے برعکس سپہ سالار کے پاس 6ماہ کے اندرہی عوام کی بہتری کاویژن ہے،وجہ کیا ہے؟
سابق رہنما کا کہنا تھا کہ حاضرسپہ سالار پاکستان کیلئےسوچتےہیں اپنی جیب بھرنےکیلئے نہیں لیکن 14ایکسپائرڈجمہوری لیڈرز صرف اپنی جیب بھرنےکاسوچتے ہیں پاکستان کا نہیں۔