اسلام آباد : سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے نیب ترامیم کیس میں فیصلے کو زبردست قرار دیتے ہوئے کہا اسکا فائدہ صرف عوام کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کالعدم قراردینے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ زبردست فیصلہ آیا ہے،اسکا فائدہ عوام کو ہوگا، 16ماہ پی ڈی ایم جماعتوں نے خود کو قانون کے دائرے سے باہر نکالا، خوش آئند ہے کہ ان کے کیسز کھل گئے ہیں۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ڈالر اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں نیچے آرہی ہیں، آرمی چیف کی کاوشوں کا نتیجہ ہےکہ پاکستان بحرانوں سے نکل رہا ہے۔
سابق سینیٹر نے امید ظاہر کی کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی قوم کو مایوس نہیں کریں گے ، کرپٹ لیڈرز کی جگہ اور انجام جیل ہے تبھی پاکستان ترقی کرسکتا ہے۔
سابق حکمرانوں کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈرز نے پاکستان کو صرف نقصان ،تکلیف دی ہے، تمام سیاسی جماعتیں مل بھی جائیں تو پاکستان کو ٹھیک نہیں کرسکتے، 16ماہ میں صرف قرضے لئے گئے اور عیاشیاں کی گئیں، نیب ترامیم کرکے شخصیات کے کیسز ختم کرائے گئے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی تاریخی فیصلے لیں گے جس سے قوم کو بہت فائدہ ہوگا،پرامید ہوں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پاکستان کےعوام کیلئے بہترین فیصلے کریں گے۔
نواز شریف کی واپسی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 21اکتوبر کو میری سالگرہ ہے نوازشریف کی واپسی کیلئے اچھاٹائم نہیں۔
انھوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈرز نے پاکستان کو صرف نقصان ،تکلیف دی ہے، تمام سیاسی جماعتیں مل بھی جائیں تو پاکستان کو ٹھیک نہیں کر سکتے، 16ماہ میں صرف قرضے لئے گئے اور عیاشیاں کی گئیں، نیب ترامیم کرکے شخصیات کے کیسز ختم کرائے گئے۔
انھوں نے نئے چیف جسٹس کے حوالے سے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی تاریخی فیصلے لیں گے جس سے قوم کو بہت فائدہ ہوگا،پرامید ہوں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پاکستان کےعوام کیلئے بہترین فیصلے کریں گے۔