اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

نو مئی واقعات کی معافی نہیں ہے تو نواز شریف کا طیارہ ہائی جیک کیسے معاف ہوگیا، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ نو مئی واقعات کی معافی نہیں ہے تو نواز شریف کا طیارہ ہائی جیک کیسے معاف ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر مہر بخاری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو باتیں 13،14 ماہ پہلے کی تھیں وہ ساری درست ثابت ہورہی ہیں، لوگوں کو اب احساس ہو رہا ہے، اس لیے سامنے آرہے ہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عثمان ڈارنےجوباتیں کی ہیں بالکل درست ہیں لیکن چندنام بھول گئے، 9 مئی کے واقعات کی کوئی بھی صفائی نہیں دے سکتا۔

سابق وزیر نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کہا تھا آپ غلط کرنے جا رہے ہیں لیکن وہ نہیں مانے، میرااورچیئرمین پی ٹی آئی کااختلاف اسی بات پرہواتھاکہ آپ غلط کررہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کیمرے کے سامنے بلی بھی شیربن جاتی ہے، کسی پر دباؤ تھا تو کیمرے کے سامنے کہہ سکتا تھا کیوں نہیں کہا، 9 مئی میں جولوگ ملوث تھے، سب لوگ ملبہ چیئرمین پی ٹی آئی پر ڈالیں گے، میں نے کہا تھا کہ ان لوگوں کی قطاریں لگیں گی سب پارٹی چھوڑیں گے۔

نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے فیصل واوڈا نے کہا کہ 9 مئی واقعات کی معافی نہیں ہے تو نوازشریف کی طیارہ ہائی جیک کیسےمعاف ہوگیا۔

اسحاق ڈار سے متعلق بھی ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار بھی ایک سو چونسٹھ کا بیان ریکارڈ کرکے گئے تھے، پھر واپس آکر تمام کیسز معاف کروائے۔

سابق وزیر نے مزید کہا کہ کسی پر دباؤ ہے تو آکر ٹی وی پر بولے یا ٹوئٹ کریں کیوں نہیں کررہے۔

مظاہرین کی جانب سے شہباز شریف کو روکنے کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ اقتدار کیلئے ابھی گلی کوچے گئے ہیں اور شہبازشریف کو لوگوں کی گالیاں پڑی ہیں۔

عارف علوی پر تنقید کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ فوجی تنصیبات پرحملے عارف علوی کی بیعت لے کرہی کیے جارہے تھے، عارف علوی کے خلاف بھی کیس تیار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں