اسلام آباد : سابق سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ جسٹس فائزعیسیٰ قانونی طور پر فرنٹ فٹ پر کھیلنے والے شخص ہیں، مجھےنہیں لگتاآئندہ کے چیف جسٹس سے نوازشریف کوکوئی ریلیف ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں مہر بخاری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کون سی سیاسی جماعت ہے جس نے ملک کو کچھ دیا ہے، چیف جسٹس عمرعطابندیال کے 10 دن رہ گئے ہیں وہ بھی ریٹائرڈہوجائیں گے۔
فیصل واوڈا نے جسٹس فائر عیسیٰ کی تعیناتی کے حوالے سے کہا کہ نئے چیف جسٹس سے متعلق پی ڈی ایم جماعتوں نے بیانیہ بنایا ہوا ہے، جسٹس فائزعیسیٰ قانونی طور پر فرنٹ فٹ پر کھیلنے والے شخص ہیں، مجھےنہیں لگتا جو خواہشات کا بیانیہ بنایا گیا ہے وہ کسی جگہ پرپہنچےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھےنہیں لگتاآئندہ کے چیف جسٹس سے نوازشریف کوکوئی ریلیف ملےگا، موجودہ حالات میں کچھ لوگ رہ جائیں گے، کچھ بہہ جائیں گے کچھ اکھاڑ دیئے جائیں گے۔
سابق سینیٹر نے بتایا کہ نوازشریف مجھے واپس آتےہوئےنظرنہیں آرہے، شہبازشریف پارٹ ٹائم آپشن ہیں، پارٹ ٹائم سیاستدان ہے ، جواقتدارکیلئےآتےہیں پھر لندن چلے جاتےہیں۔