منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

190 ملین پاؤنڈ کیس میں اختیارات کا غلط استعمال کیا گیا سزا تو ملے گی، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اختیارات کا غلط استعمال کیا گیا ہے سزا تو ملے گی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ انصاف ہورہا ہے تو اس کی تعریف کرنی چاہیے، ملٹری کورٹس سے سزاؤں کے باوجود لوگوں کو بری کیا گیا ہے تو تعریف کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ، 9 مئی، 26 نومبر کے کیسز حقیقت میں موجود ہیں۔

- Advertisement -

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دو بڑے کھلاڑی ہیں جو کمپرومائزڈ ہیں چاہتے ہیں کہ بانی جیل میں ہی رہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ شہبازشریف  کے ذاتی طور پر تعلقات اسٹیبلشمنٹ کیساتھ اچھے ہیں، ایس آئی ایف سی کو آرمی چیف لیڈ کر رہے ہیں جو بہترین کام  کررہی ہے اگر حکومت کچھ کریڈٹ لے رہی  ہے تو لینےدیں اس میں غلط کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  دوہزار پچیس میں پاکستان کے لیے بہت خوشخبریاں ہوں گی، پاکستان کے لیے ٹیک آف کا سال ہوگا، حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات بالکل شروع ہوں گے لیکن بیس جنوری کے بعد ہوں گے۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام ممکن نہیں کیونکہ حکومت 2014 کےدھرنوں پرچلی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں