جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

اداروں پر گنڈاپور کے اغوا کا الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوگیا، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اداروں پر علی امین گنڈاپور کے اغوا کا الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے کل رات ہی طریقہ واردات بتا دیا تھا کہ ’ڈنڈاپور‘ کیسے ڈگی میں گئے، دراصل کے پی ہاؤس اسلام آباد کے پیچھے عمر ایوب کا گھر ہے، پہلا سوال یہ ہے کہ علی امین گنڈاپور ڈی چوک سے کے پی ہاؤس کیوں گئے؟

فیصل واوڈا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے کے پی ہاؤس سے خود نکلے اس کا اعتراف بھی کر لیا، ان کی ایک آڈیو ٹیپ بھی آگئی ہے لیکن اغوا کا الزام لگانے والوں کے خلاف کیا کارروائی ہوگی؟ پی ٹی آئی والوں کو کہتا ہوں اپنی اصلاح کر لیں کیونکہ میں ہمیشہ سچ بتانے میں آگے رہوں گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہیٹ کیٹ اور ریٹ والا معاملہ اب نہیں چلے گا، حکومت کیٹ اور ریٹ بن کر نہیں چل سکتیں انہیں کھڑا ہونا پڑے گا، علی امین گنڈاپور کیلیے 24 گھنٹے تک ایک غلیظ مہم چلائی گئی، عمر ایوب اور پی ٹی آئی کے دیگر عہدیداران ڈرامہ کر رہے تھے لیکن اب وہ کیا منہ دکھائیں گے؟

انہوں نے کہا کہ بچوں کو آپ پھر لاوارث چھوڑ کر ڈگی میں چھپ کر چلے گئے، پی ٹی آئی کے عہدیداران میں سے کچھ ایسے ہیں جو 5 پارٹیاں چھوڑ کر آئے، ان عہدیداروں کو سیاسی ٹوائلٹ پیپر کہتے ہیں وہ بھی کل تڑیاں لگا رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے، علی امین گنڈاپور کی آڈیو ٹیپ کو عالمی طور پر ویریفائی کروائیں، میں اس لیے کہتا تھا اندر خانے کچھ اور باہر کچھ اور ہے، خیبر پختونخوا کی سرکاری مشنری بھی پکڑی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں