تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

‘ارشد شریف کے قاتل طاقتور اور نوکری پیشہ ہیں’

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ مجھےاڑتالیس دن سے پتہ تھا کہ ارشدشریف کیساتھ کچھ ہونےوالاہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘ آف دی ریکارڈ’ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے ارشد شریف قتل کیس سے متعلق کہا کہ اینکر بہادر آدمی تھا،مجبوری سےباہر گیا  واپس آناچاہتاتھا،ارشد شریف جب پاکستان سے باہرتھا تو میں اس سےرابطے میں تھا۔جس رات ارشد شریف کا قتل ہوا میرےپاس بھی معلومات تھیں جو شیئر کیں، ارشد شریف کو بیرون ملک جانےکامشورہ میں نےنہیں دیا تھا،اس نے مجھے بتایا کہ بیرون ملک جاناچاہتاہوں تو میں نےیوکےجانےکا کہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ارشد شریف سے متعلق جوچار چیزیں بتائیں، انہیں ایف آئی اے نےبھی تسلیم کیا، میں نے کہا تھا کہ ارشدشریف کے قتل کی باقاعدہ سازش تیارہوئی، پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ارشدشریف کو دو گولیاں لگیں،درست ثابت ہوا، یہ بھی کہا تھا کہ ارشد شریف کا موبائل اورلیپ ٹاپ نہیں ملےگا،نہیں ملا،میں نےکہا تھا کہ ارشدشریف کا قتل حادثہ نہیں سازش ہےثابت ہوچکا۔

سابق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ویزے کی مدت ختم ہونےسےمتعلق ہوسکتا ہےمیں غلط ہوں مگر ہم سب کا ایک ہی مقصد ہےکہ ارشد شریف کےقاتلوں کوگرفتارکیاجاناچاہیے،جوبھی طاقتورکردارہیں قانون کی گرفت میں آنےچاہئیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی کمیٹی درست ڈائریکشن میں جارہی ہےتو شواہد دینےکی ضرورت نہیں،قتل میں جو بڑےنام ملوث ہیں تحقیقاتی کمیٹی کا رخ ان کی طرف ہے، پہلی بارتحقیقاتی کمیٹی کارخ ایسےبڑےناموں کی طرف ہے، میں نےشواہد نہیں دیئے لیکن بہت باتیں جلد سامنےآجائے گی۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقاتی کمیٹی سےنام سامنےآنے دیں سب کو پتہ چل جائےگا، اتنا بتاسکتا ہوں کہ وہ سیاستدان نہیں،طاقتوراورنوکری پیشہ ہے، جب آدمی طاقتورہوتاہے تو نوکری پیشہ ہی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے واضح کہا قتل کےتانےبانےموجودہ اسٹیبلشمنٹ سےنہیں ملتے، میں واقعےکےپیچھےجواہم کردارہےاس کوکیفردارتک پہنچانےتک آرام سےنہیں بیٹھوں گا۔

Comments

- Advertisement -