پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہوگئی ، ٹرمپ کارڈ بھی نہیں چلا، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہوگئی ، ٹرمپ کارڈبھی نہیں چلا، ان کے لئے کچھ نظرنہیں آرہا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہا تھا 25 سے 45 دن کے اندر پاکستان کیلئے مثبت خبریں ہوں گی، 50 سال میں جو نہیں ہوا وہ 50 سال کیلئے ہونے جا رہا ہے۔

سینیٹر واوڈا کا کہناتھا کہ دنیا پاکستانی فوج کیساتھ کمفرٹ ہے، جمہوری جنازوں کیساتھ نہیں، دہشت گردی پوری دنیا کا مسئلہ ہے، ہر ملک اپنے طور پر کام کرتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے اور قلع قمع کرنے کیلئے کام کر رہا ہے، دہشت گرد کو پکڑنے کا پورا کریڈٹ آرمی چیف کو دیتا ہوں، امریکا نے بھی پاکستانی فوج کی ہی تعریف کی ہے۔

عمران خان کے حوالے سے سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہوگئی،پی ٹی آئی نےان کی سیاست ختم کیٹرمپ کارڈ بھی نہیں چلا، کہا تھا پی ٹی آئی والے سارے کمپرومائزڈ ہیں کوئی دھرنا نہیں ہوگا، پی ٹی آئی جان بوجھ کربانی پی ٹی آئی کوجیل میں رکھناچاہتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جمہوریت اور موجودہ سیاستدان میرے لیے ٹوپی ڈرامہ ہے، پی ٹی آئی،ن لیگ اوریہ جماعتیں میرےلیےاہمیت نہیں رکھتی، قائداعظم کا جو پاکستان چاہتے ہیں وہ یہ سیاسی جنازے نہیں بنا سکتے، پی ٹی آئی اورن لیگ ایک گٹھ جوڑہے، ن لیگ کی حکومت کی ضامن پی ٹی آئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں