ہفتہ, اپریل 26, 2025
اشتہار

بھارت نے پانی بند کرنے کی کوشش کی تو پہلا اسٹرائیک ہم کریں گے، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بھارت نے پانی بند کرنے کی کوشش کی تو پہلا اسٹرائیک ہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘اعتراض ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکا ہے ، کینیڈامیں لوگوں کوقتل کیا، بھارت نے امریکا میں قتل کرنے کی کوشش کی کامیاب نہ ہوسکا۔

سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس قابل آرمی چیف ہیں، جو ملک کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انھوں نے خبردار کیا بھارت نے پانی بند کرنے کی کوشش کی تو پہلا اسٹرائیک ہم کریں گے اور پانی کوروکا تو سب سے پہلے خون کی ہولی ہم کھیلیں گے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ بھارت پانی بندکرنےکاسوچےبھی نہ ورنہ ہم وہاں آکرجواب دیں گے، ابھی نندن کوجس طرح چائےپلاکربھیجااس سےزیادہ بھی کر سکتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم ہر چیز کیلئے تیار ہیں، پاکستان اوربھارت کی جنگ ہوئی تواس سے پوری دنیا متاثر ہوگی۔

سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ دوست ممالک ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ بھارت بھی جانتا ہے، پاکستان کی تمام جماعتیں اس وقت متحدہیں قوم فوج کیساتھ کھڑی ہے، جنگ ہم پرمسلط کی گئی تو پھر بھارت کی نسلیں یاد رکھیں گی۔

سابق وزیر نے کہا کہ بھارت سمجھ رہا تھا میڈیا ہائپ بنا کر پاکستان کو خاموش کرادیگا یہ ان کے گلے پڑگیا، بھارت نےپانی روکاتوانہیں معلوم ہے کہ پاکستان خاموش نہیں بیٹھے گا ، وزیرخارجہ کوچاہیےعالمی سطح پر دورے کریں اور پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں