بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

بجٹ ڈنکے کی چوٹ پر پاس ہوگا، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بجٹ کو کسی صورت کوئی روک نہیں سکتا، یہ ڈنکے کی چوٹ پر پاس ہوگا۔

فیصل واوڈا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈنکے کی چوٹ پر ٹھوک بجا کر نجکاری بھی ہوگی، بجٹ میں ترامیم کی گنجائش ہے، ہم سب ٹیکسز کا اپنا اپنا بوجھ اٹھانے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کہیں کچھ کوتاہیاں اور نالائقی بھی ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت ہوا تھا جس میں فیصل واوڈا نے انکشاف کیا تھا کہ بیشتر ارکان پارلیمنٹ کے پاس اسمگل شدہ گاڑیاں ہیں، مجھے پتا ہے کون کون ملوث ہے نام لینے میں ایک سیکنڈ نہیں لگے۔

انہوں نے ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ٹیکس ختم کرنا پڑے گا ورنہ کھل کر بات کروں گا۔

بعدازاں، سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ گاڑیوں پر نئے سر چارج سے مخصوص طبقے کو فائدہ ہوگا جبکہ باقی لوگ سڑکوں پر آ جائیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ایک ایس آر او مخصوص کمپنی کو فائدہ پہنچانے کیلیے نکالا گیا، میڈیا میں کہا گیا کہ کمپنی میری ہے جبکہ وہ میری کمپنی نہیں ہے، میں حق کی بات کرتا ہوں وہ کمپنی میرا کاروبار نہیں، ایس آر او سے متعلق شاید وزیر اعظم شہباز شریف کو بھی علم نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ تجویز تھی کہ الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس عائد کیا جائے گا، الیکٹرک گاڑیاں ابھی پاکستان میں بننا ہی شروع نہیں ہوئیں اور پہلے ہی ٹیکس عائد کرنے سے نقصان ہوگا، ایک مخصوص طبقے کو فائدہ پہنچانے کیلیے ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

سینیٹر نے کہا تھا کہ ایس آر او بعد میں نکالا جاتا ہے جبکہ درآمدات پہلے ہی ہو جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں