جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

ارشد شریف کے قتل سے پہلے بانی پی ٹی آئی کو معلوم تھا…… فیصل واوڈا آڈیو کلپ سامنے لے آئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا نے بانی کی ایک آڈیوکلپ نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں چلوادی اور دعویٰ کیا کہ ارشد شریف کے قتل سے پہلے بانی پی ٹی آئی کو معلوم تھا کچھ بڑا ہونے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نےبانی پی ٹی آئی کی ایک آڈیو کلپ نجی ٹی وی کو بھیجی، آڈیو کلپ میں بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا احتجاج کا 30 اکتوبر کو یا پھر اتوار کو اعلان کروں گا۔

سینیٹر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیلنج کیا جو آڈیو چلائی پوری دنیا اس کا فرانزک کرالے کہ اس میں کو ئی ردوبدل نہیں، بانی پی ٹی آئی نےیہ گفتگو بنی گالہ میں کی تھی۔

- Advertisement -

واوڈا نے دعویٰ کیا کہ ارشدشریف کےقتل سےپہلےبانی پی ٹی آئی کومعلوم تھاکچھ بڑا ہونےوالا ہے۔

سینیٹر نے بتایا  بانی پی ٹی آئی نےکہا لوگوں کو کنفیوزنہ کریں کہ کیا کرناہے، بانی پی ٹی آئی کے منہ سےاتوار اتفاقاً نکلا اور اسی روز ارشد شریف کا قتل ہوا۔

انھوں نے کہا کہ  میں سمجھتاہوں بانی کو یہ نہیں پتہ تھا کہ ارشد شریف کا قتل ہوگا، مرادسعید کواگست میں ہی پتہ تھاکہ باہر کے ملک میں کچھ ہوگا ، میں کوئی بھی بات بغیر ثبوت نہیں کرتا۔

سینیٹر نے بتایا  بانی پی ٹی آئی نےکہا لوگوں کو کنفیوزنہ کریں کہ کیا کرناہے، بانی پی ٹی آئی کے منہ سےاتوار اتفاقاً نکلا اور اسی روز ارشد شریف کا قتل ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ آڈیو میں سن سکتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں دیکھیں سب سے پہلے تو کبھی ہمیں کنفیوژ نہیں کرنا چاہیے کہ ہم لانگ مارچ میں کیا کرنے جا رہے ہیں اور اس کو جو آج والا احتجاج ہے اس کو کنفیوژ نہ کریں کیونکہ اگر ان دونوں کو کنفیوژ کریں گے تو جو ہم کرنے جا رہے ہیں اس کے مختلف ڈائنامکس ہیں اورہم نے احتیاط اور باریکی سے پلان کیا ہوا ہے اور اس کے ساتھ کسی جذباتی ردعمل پر میں اناؤنس نہیں کرنے لگا۔

آڈیو میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ اس ماہ کے آخر تک یا 30 تک، اگلے اتوار تک ہمارے پاس ہے اس کے قریب میں اناؤنس کروں گا لیکن ابھی میں تاریخ نہیں دے رہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں