منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

مولانا آرہے ہیں، یہ گانا گاڑی میں بجانا شروع کردیں، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ’’مولانا آرہے ہیں، یہ گانا گاڑی میں بجانا شروع کردیں۔

یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کی دو گھنٹے طویل خصوصی نشریات میں میزبان وسیم بادامی کے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

اس موقع پر سینئر صحافی محمد مالک اور معروف کالم نگار رؤف کلاسرا بھی موجود تھے، پروگرام میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

- Advertisement -

میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کہ کیا دو سے تین دن میں کوئی قانون سازی ہونے والی ہے؟۔ جس کے جواب میں فیصل واوڈا نے ذومعنی انداز میں جواب دیا کہ کیا میں اسلام آباد میں کافی پینے آیا ہوں؟۔ کیا آپ نے گانا سنا ہے؟’’مولانا آرہے ہیں۔ یہ گانا یاد رکھیں اس کو گاڑی میں بجانا شروع کردیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون بدلنے کے لیے نمبر پورے ہوجائیں گے۔ پاکستان کی بہتری کے لیے قانون میں تبدیلی کرنی پڑی تو کریں گے، سب ہوجائے گا "ملک اور قوم کا وسیع تر مفاد” ہمیشہ یاد رکھیں۔

سینیٹر فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ آئین اور قانون کو بدلنا پارلیمان کا کام ہے، پاکستان کی بہتری کیلئے پارلیمان قانون کو بدل سکتا ہے، اسمبلی جو بھی فیصلہ کرے گی قانون سازی اسی کے مطابق ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وسیع ترمفاد اور جمہوریت کی خاطر مولانا فضل الرحمان کا ساتھ ہونا ضروری ہے، کوئی آئینی عہدہ بھی خالی ہوسکتا ہے، بہت سی چیزیں ہوسکتی ہیں۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور سے متعلق فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اُن کے دن گنے جاچکے ہیں اس لیے مظلوم بننے کیلئے انہوں نے پی ٹی آئی کے جلسے میں ایسی تقریر کی۔

انہوں نے بتایا علی امین نے اپنی تقریر میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ایک دو ہفتے میں نہ چھوٹے تو خود چھڑالیں گے، یہ الارمنگ ہے۔ بانی کیلئے خطرہ بڑھ گیا جس کے ذمہ دار خود گنڈا پور ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں