مہمند: مہمند ڈیم کی افتتاحی تقریب سے واپسی پر فیصل واوڈا کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کا شکار ہوگیا.
تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم نے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھا، تقریب میں آرمی چیف اور سابق چیف جسٹس آف پاکستان بھی شریک ہوئے، تقریب سے واپسی پر موسم کی خرابی کے باعث ایک ہیلی کاپٹر اپنا توازن کھو بیٹھا.
اس ہیلی کاپٹر میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور چیئرمین واپڈا سمیت دیگر حکام سوار تھے.
پائلٹ نے تیز ہچکولوں اور جھکڑوں کے بعد ہیلی کاپٹر نیچے اتار لیا، پائلٹ سمیت تمام افراد نے موسم کی بہتری کا انتظار کیا، موسم بہتر ہونے پر ہیلی کاپٹرنے دوبارہ اسلام آباد کے لیے اڑان بھری.
خیال رہے کہ آج آبائی وسائل کے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سیاسی مخالفین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والے ہمیں درس دے رہے ہیں کہ ملک کیسے چلانا ہے.
مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان نے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا
باپ مجرم، بیٹی ضمانت پر دونوں بیٹےمفرورہیں، داماد، گھر داماد اورسمدھی بھی مفرور ہیں، چھوٹے خادم اعلٰی بھی بھاگنے کے چکرمیں ہیں.
بعد ازاں وزیر اعظم نے بھی فیصل واوڈا کے تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیصل واوڈا نے جارحانہ اندازمیں تقریرکی اور درست کہا کہ ملک کو اندر سے خطرہ ہے، باہر سےنہیں.