اشتہار

بانی پی ٹی آئی نے جو ہمیں پڑھایا آج بھی یاد ہے وہ شاید بھول گئے، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم و بانی پی ٹی آئی نے جو ہمیں پڑھایا آج بھی یاد ہے لیکن وہ شاید بھول گئے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میں آزاد حیثیت سے سینیٹر منتخب ہوا ہوں، ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کی جانب سے حمایت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ نظام میں جہاں خرابی ہے اس سے سب فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن میں کسی کے پاؤں پکڑ کر اور کیسز معاف کروا کر نہیں آیا، میرے پاس بانی پی ٹی آئی کی سیٹ تھی جو خیرباد کیا تو سیٹ بھی واپس کی۔

- Advertisement -

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ناکامی کے بعد ہی آپ کامیابی کی طرف بڑھتے ہیں، میں نے دیکھ لیا آپ سسٹم کے اندر ہی سسٹم کے خلاف کھیل سکتے ہیں، اصول پاکستان میں کہاں چلا ہے کوئی اصول کے مطابق نہیں چلتا، نظام کی توثیق کا عمل کہاں ہے احتساب کا عمل کہاں ہے؟

گزشتہ ماہ فیصل واوڈا نے اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے بارے میں پیشگوئی کی تھی کہ علی امین گنڈاپور مدت پوری نہیں کر پائیں گے، ان کے خلاف رمضان کے بعد حالات مشکل ہوں گے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بارے میں پتا نہیں کہ موجودہ اسمبلیوں کی مدت کتنی ہے، سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دےکر آیا ہوں، کم عمری میں ایک ہی ٹکٹ پر تین عہدے ملے۔

سابق وزیر نے کہا تھا کہ ملک میں بہت کچھ ہوا ہے، وہ چاند پر حکومت بنائیں تو زیادہ بہتر ہے، بانی پی ٹی آئی چاند پر حکومت بنا سکتے ہیں، اگر وہ میری پہلے باتیں مان لیتے تو صورت حال بہتر ہوتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں