جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

بشریٰ اور ان کے حواری بانی پی ٹی آئی کو زہر کھلا کر سیاست کریں گے، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی اور ان کے حواری بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو زہر کھلا کر سیاست کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی میں جانا چاہتا ہوں اور نہ میرا کوئی ایسا ارادہ ہے لیکن جہاں بانی کی زندگی پر بات آگئی میں ان کو ہر صورت بچاؤں گا، انہوں نے بشریٰ بی بی سے شادی کی یہ ان کی ذاتی زندگی ہے لیکن جب خاتون نے سیاست میں قدم رکھ دیا تو یہ ملک کی تباہی کا باعث بن رہی ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ بشریٰ بی بی بانی اور پی ٹی آئی کیلیے تباہی بن رہی ہیں، وہ بانی کی زندگی کیلیے خطرہ ہیں، بانی نے کو بچایا لیکن گوگی گینگ نے لوٹ مار کی، سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سمیت پورا ایک گینگ تھا جنہوں نے بانی کو ٹریپ کیا، بانی نہ چور تھے اور نہ بے ایمان تھے 190 ملین پاؤنڈ کی چوری گوگی گینگ نے کی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ گھڑی کی چوری کا مقدمہ بنا پیسہ بشریٰ کے پاس گیا، گینگ کے کاموں کا پیسہ بانی کے بچوں کو نہیں گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ پارٹی کی لیڈر نہیں بلکہ پارٹی کو سیٹ بیک بھی ان کی وجہ سے لگا ہے، بانی نے کہا تھا سنگجانی میں رک جائیں لیکن ان کی اہلیہ کو ڈی چوک جانے کا شوق تھا، خاتون نے بانی کی سیاست کو برباد کر دیا ہے، وہ اور ان کے حواری بانی کو مروا کر زہر کھلوا کر اور سیاست کریں گے۔

’بشریٰ بی بی نے بانی کی سیاسی قبر پر آخری کیل ٹھونک دی ہے۔ وہ چور تھے اور نہ انہوں نے کبھی کرپشن کی ہے۔ میرا اس وقت مقصد ہے کہ بانی کی جان کو بچانا، دوسرا مقصد بشریٰ بی بی کو سیاست سے دور کرنا اور نوجوانوں کو گمراہ ہونے سے بچانا کیونکہ یہ انہیں سڑک پر چھوڑ جاتے ہیں۔‘

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کالعدم ہونے کی طرف جا رہی ہے، اشتعال پھیلائیں گے تو ظاہر ہے اس پارٹی پر پابندی ہی لگائی جائے گی، رینجرز اور پولیس والوں کو قتل کرنے کے پرچے بشریٰ بی بی پر کٹے ہیں، علی امین گنڈاپور کا مقصد ہے کہ بشریٰ بی بی کو پھنسائیں، علی امین گنڈاپور ابھی گرفتار نہیں ہوں گے سابق خاتون اوآل پہلے گرفتار ہوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں