تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

‘اب دیکھو پھر کپتان کیا کرے گا’؟

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے پاکستان کا سودا نہیں ہونے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ کچھ بھی ہو جائے پاکستان کا سودا نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی غداروں کے ساتھ بیٹھیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہر صورت الیکشن ہوکر رہے گا، انشاءاللہ اب دیکھو پھر کپتان کیا کرے گا؟۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر فواد چوہدری نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ فوری الیکشن ملک میں استحکام لا سکتا تھا، بدقسمتی سے عوام کی اہمیت کو نظر انداز کیا گیا۔

رہنما پی ٹی آئی فیصل جاویدنے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹوئٹ کیا کہ ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں، ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں۔

فرخ حبیب نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کا بیانیہ جیت گیا اور اپوزیشن ہارگئی، آئندہ الیکشن میں اپوزیشن کو بھی پتہ لگ جائےگا، عوام میں بیرونی سازش کی کٹھ پتلیوں اورضمیرفروشوں کی درگت بنےگی۔

Comments

- Advertisement -