ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

آصف زرداری سے فیصل واوڈا کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

سابق صدر آصف علی زرداری سے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی ملاقات ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیر فیصل واوڈا کی پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے طویل ملاقات اسلام آباد میں ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال، آئندہ انتخابات اور سندھ سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان کی جانب سے آصف زرداری اور فیصل واؤڈا کی ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی گئی جس میں سابق صدر خوشگوار موڈ میں سابق وفاقی وزیر کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ سیاسی منظر نامے میں اہم مقام رکھنے والے تحریک انصاف کو خیر باد کہنے کے بعد فیصل واؤڈا کی پہلی بار کسی سیاسی جماعت کے سربراہ سے ملاقات ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں