منگل, نومبر 19, 2024
اشتہار

’پی ٹی آئی کو مایوسی ہوگی، آئینی ترامیم سمیت کافی چیزیں ہوجائیں گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو مایوسی ہوگی، آئینی ترامیم سمیت کافی چیزیں ہوجائیں گی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ سیاست دان اپنا مؤقف بیچنے پر تیار ہوں تو ملک کی بات کرہی نہیں سکتے، نظام چلے گا یا نہیں چلے گا سب بات کرتے ہیں کسی نے بہتری کے لیے بات کی؟ قوم کا خون پینے والوں کو جمہوریت کا نام دیا جاتا ہے اور سسٹم کی بات کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بحث اسٹیبلشمنٹ نظام ہے یا نظام کا حصہ ہے، حکومت خطرناک کام کررہی ہے کہ اپنا ملبہ اسٹیبلشمنٹ پر ڈال رہی ہے، کسی کو پلس یا مائنس کریں گے تو اس کا بوجھ بھی اٹھانا پڑے گا۔

- Advertisement -

ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ مدت ملازمت میں توسیع کی بات ہو تو سیاست کی مدت کیوں نہیں ہوتی، سیاست دان کی مدت طویل کیوں ہوتی ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ آج جن پر تنقید کی جاریہ ہے بتادیں ایس آئی ایف سی بنانے والا کون تھا، اس حکومت کو گرانے کے لیے جلسے جلوس کی ضرورت نہیں یہ اپنے لیے خود ہی کافی ہے۔

سینیٹر نے کہا کہ یہ لوگ ایک نظام کو دوسرے نظام سے لڑا رہے ہیں اور خود پیچھے بیٹھے ہیں، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مولویوں کا نہ ہونا ممکن نہیں ہے، آئینی عدالت بنے گی جو پرانی خبریں بتائی تھیں ویسے ہی ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں